مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار اینڈپینڈٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی دربار میں سعودی بادشاہ کے بیٹے اور سعودی وزیر دفاع کے خلاف خلیج روز بروز بڑھتی جارہی ہے جبکہ سعودی علماء اور سعودی شہزادوں نے وزیر دفاع محمد بن سلمان کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اخبار کے مطابق سعودی دربار میں اختلافات اتنےشدید ہوگئے ہیں کہ سعودی درباری علماء اور سعودی شہزادوں نے سعودی بادشاہ سلمان کو خبردار کیا ہے کہ یا وہ وزير دفاع کو بدل دے یا اقتدار چھوڑ دے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو اس وقت عراق، شام اور یمن میں جاری جنگوں میں زبردست شکست کا سامنا ہے جو وہ امریکہ کی سرپرستی میں لڑ رہا ہے جبکہ ان جنگوں پر سعودی عرب اب تک اربوں ڈالر خرچ کرچکا ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب کا بہت جلد دیوالیہ ہوجائے گا۔
آپ کا تبصرہ